سری نگر،15 نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھار کھنڈ کے لوگوں کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس سرزمین آنے والے برسوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔
بتادیں کہ جھارکھنڈ سال2000 میں 15 نومبر کو ریاست بن گئی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جھارکھنڈ کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی: ‘بھگوان برسا منڈا کی برکت سے یہ مقدس سرزمین آنے والے سالوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے’۔
