• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جون ۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

Online Editor by Online Editor
2024-11-28
in تازہ تریں, قومی خبریں, کھیل, مقامی خبریں
A A
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: کانگریس رہنماؤں نے حلف لینے سے قبل پرینکا گاندھی واڈرا کو مبارکباد دینے کی قطار لگ گئی ہے۔ پرینکا گاندھی 28 نومبر کو وایناڈ سے لوک سبھا کی رکن کے طور پر حلف لیں گی۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، حلف لینے کے بعد پرینکا 29 نومبر کو وایناڈ پہنچیں گی اور ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے یکم دسمبر کو اپنے حلقے میں ایک میگا روڈ شو کریں گی۔حلف برداری سے قبل کیرالہ کے سینئر لیڈروں نے بدھ کو انہیں فتح کا سرٹیفکیٹ دیا، جب کہ ان کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پرینکا کو مٹھائی کھلائی۔ انہیں مبارکباد دینے والوں میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، سی ڈبلیو سی کے رکن کملیشور پٹیل، تلنگانہ کی وزیر پونم پربھاکر اور دہلی اے آئی سی سی کے انچارج قاضی نظام الدین شامل تھے۔

20 سال سے ایوان میں جانے کا انتظار:
اس سلسلے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا، "کانگریس کے لیڈران نہیں، بلکہ ملک کے عوام پچھلے 20 سالوں سے ان کے پارلیمنٹ میں پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایوان میں ان کی موجودگی سے پوری قوم کو نئی توانائی ملے گی۔ اپوزیشن ایک طویل عرصے سے انتظار کر رہی ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر پسماندہ اور عام لوگوں کی آواز اٹھاتی رہی ہیں، لیکن اب ہم سب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ان کی حلف برداری کو لے کر بہت پرجوش ہوں گے۔”
انہوں نے کہا، "ان کی (پرینکا گاندھی کی) موجودگی نہ صرف کانگریس کے اراکین بلکہ حکمراں جماعت میں شامل ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی، جو حکومت کے سامنے سچ نہ بول پانے کی وجہ سے گھٹن محسوس کرتے ہیں۔ اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز اور زیادہ بلند ہوگی۔”

راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کریں گی پرینکا:
اسی دوران پرینکا گاندھی سے ملاقات کرنے والے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن کملیشور پٹیل نے کہا کہ لوک سبھا میں ان کی موجودگی راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرے گی، جو مختلف مسائل پر این ڈی اے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ پٹیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا، "وہ بہت زیادہ بولتی ہیں اور غریبوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے حکومت پر حملہ کرتی ہیں۔ یہ لڑائی اب ایوان میں مضبوط ہو جائے گی۔ وہ پہلے سے ہی ایک قومی لیڈر ہیں اور لوک سبھا میں ان کے داخلے سے پارٹی کو یقینی طور پر تقویت ملے گی۔”

گاندھی خاندان کے 3 ارکان ایوان میں ایک ساتھ:
پٹیل نے کہا کہ پہلی بار گاندھی خاندان کے تینوں ارکان پارلیمنٹ میں ایک ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا، "گاندھی خاندان غریب نواز سیاست کا مترادف ہے۔ وہ ایک بڑا برانڈ ہیں۔ اچھی بات یہ ہوگی کہ گاندھی خاندان کے تینوں افراد ایک ساتھ پارلیمنٹ میں ہوں گے، سونیا گاندھی، راجیہ سبھا اور راہل اور پرینکا لوک سبھا میں مؤثر طریقے سے حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

پرینکا گاندھی وایناڈ کے لوگوں کے لیے لڑیں گی:
لوک سبھا کے رکن ہیبی ایڈن نے کہا کہ پرینکا نے ویناڈ سیٹ پر ریکارڈ فرق سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ یکم دسمبر کو ان ووٹروں کا شکریہ ادا کریں گی جو راہل سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "وہ راہل کی طرح وایناڈ کے لوگوں کے لیے لڑیں گی اور کیرالہ میں اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے امکانات کو بھی فروغ دیں گی۔ ریاست کے لوگ پارلیمنٹ میں ان کے ڈیبیو کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور انہوں نے انہیں منتخب کیا ہے کیونکہ وہ وہ ایک قومی رہنما ہیں۔”

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

Next Post

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan