• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جب تک روہنگیائی یہاں ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا پڑے گا کیونکہ وہ بھی انسان ہیں جانور نہیں :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جب تک روہنگیائی یہاں ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا پڑے گا کیونکہ وہ بھی انسان ہیں جانور نہیں :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت روہنگیائیوں کو واپس بھیج سکتے تو بھیجیں اگر نہیں تو انہیں موسم سرما میں مارا نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک روہنگیائی یہاں ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہی پڑے گا کیونکہ وہ بھی انسان ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ جلدازجلد لیا جانا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں میں مقیم روہنگیائی مسلمانوں کا مسئلہ انسانی ہے لہذا سردی کے ان ایام میں انہیں بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رکھاجاسکتا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ مرکزی حکومت یہ طے کرئے کہ ان کا کیا کرنا ہے اگر انہیں واپس بھیجنا ہے تو بھیجیں ، اگر نہیں تو انہیں یہاں پر ہم مار تو نہیں سکتے ہیں۔
وزیرا علیٰ نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت کو اس مسئلے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ روہنگیائیوں کا کیا کرنا ہے۔جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ جب تک وہ جموں میں ہیں ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے روہنگیائی مسلمانوں کو یہاں نہیں لایا ، ان کو لایا گیا اوریہاں بسایا گیا ، اگر مرکز کی پالیسی بدل گئی تو انہیں یہاں سے اٹھایا جائے لیکن ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ بھی انسان ہیں ۔
بنگلہ دیش میں ہندوں پر مظالم ڈھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حالات کو سدھارنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان کے مطابق آنجہانی واجپائی جی نے کہا تھا کہ دوست بدل سکتے ہیں پڑوسی نہیں لہذا سبھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا :’ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ سبھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو سکے۔ ‘انڈیا بلاک میں خلفشار پیدا ہونے کے بارے میں جب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پارلیمانی الیکشن کے بعد انڈیا بلاک کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں ہوئی لہذا اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔
سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا:’مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو واپس ریاست کا درجہ ملے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ اس وعدئے کو پورا کیا جائے۔‘
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا یہ آئینی اور قانونی حق ہے کہ ریاست کا درجہ واپس دیا جائے کیونکہ لوگوں نے سرکار تشکیل دی ہے اب اس حکومت کوآزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ کر تاویہ مارگ‘‘ کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا

Next Post

جموں و کشمیر کے کامگاروں کے لیے بورڈ کی جانب سے مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر کے کامگاروں کے لیے بورڈ کی جانب سے مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف

جموں و کشمیر کے کامگاروں کے لیے بورڈ کی جانب سے مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan