کہا، جموں وکشمیر کی تقدیر کا فیصلہ اِس کے نوجوان کریں گے اور حکومت کے تمام اِدارے اُنہیں بااِختیار بنانے ، اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے مدد اور
جموں/لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے راج بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ سے شائع ہونے والے سالانہ اِن ہاؤس میگزین ’’کرتاویہ مارگ‘‘ کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا۔
اُنہوں نے مدیر اور اشاعت سے وابستہ تمام لوگوں کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے سنسکرت کے فروغ اور جموں و کشمیر میں قدیم علمی نظام پر تحقیق کے لئے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کے تمام اراکین کی کوششوں کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہاکہ جموں و کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ اِس کے نوجوان کریں گے اور حکومت کے تمام اِدارے اُنہیں بااِختیار بنانے، اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جرأت، ہمدردی، قربانی اور بے لوث خدمت کے علم اور اَقدار سے اَپنے نوجوانوں کی فکری صلاحیت کو بڑھانے اور اُن کی شخصیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔
صدر شری کیلاکھ جیو تش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری کی طرف سے تدوین کردہ اس اِشاعت میں سنسکرت کے مشہو ر و نامور سکالروں اور نوجوان محققین کے متعدد تحقیقی مضامین شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور ممبران بشمول شری آر کے چھبر، پروفیسر شرت شرما،شری نگم گپتا، شری سنیل شرما، شری ونے اگروال اور ڈاکٹر سنجے شرما بھی موجود تھے۔