جموں،25 مارچ:
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعے کے روز ایک خاتون کو ٹریکٹر نے کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع نے کہا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعے کے روز ایک خاتون شاہراہ پر چل رہی تھی کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اس کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
مہلوک خاتون کی شناخت 60 سالہ زونہ بیگم زوجہ کمال الدین ساکن لاتھونگ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ادھر پونچھ کے سوجیوان علاقے میں ایک دریا سے ایک لڑکی کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پونچھ کے سوجیوان علاقے میں جمعے کی صبح ایک دریا سے 27 سالہ لڑکی کی لاش بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔ (یو این آئی)