سری نگر،22 اپریل:
شمالی قصبہ سوپور کی نیو کالونی میں جمعے کی صبح ایک باغ میں22 سالہ نوجوان کی لاش پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کی نیو کالونی میں مقامی لوگوں نے جمعے کی صبح ایک سیب باغ میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت عمر فاروق شوشا ولد فاروق احمد شوشا ساکن نیو کالونی سوپور کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ (یو این آئی)