سری نگر،06 مئی :
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہارو علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 62 آر آر، 43 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انصار الغزوت الہند نامی ممنوع ملی ٹینٹ تنظیم کے دو معاونین کو حراست میں لے لیا ہے۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عامر منظور بڈو ولد منظور احمد بڈو ساکن ڈانگر پورہ رازون اور شاہد رسول گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکن پتر مولہ صفا پورہ گاندربل کے بطو رکی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اعانت کاروں کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ ، 25 اے کے گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 134کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)