سری نگر،27 مئی :
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں جمعے کی صبح ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پامپور کے کونہ بل علاقے کے نزدیک جمعے کی صبح ایک ٹریکٹر، جس کی ٹرالی گوبر سے لدی ہوئی تھی، الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور اور ٹریکٹر میں سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 40 سالہ عبدالمجید ڈار ولد عبدالخالق ڈار ساکن کرنچو(ڈرائیور) اور60 سالہ غلام محی الدین میر ولد غلام احمد میر ساکن کونی بل کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)