سری نگر،27 مئی :
انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے حکام کی جانب سے آج ایک بار پھر مرکزی جامع مسجد کو عوام کے لئے نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کیلئے بند کرانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حد درجہ افسوسناک قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج صبح مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں نے انجمن کے عملہ سے مل کر کہا کہ آج نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے اور بعد میں صدر دروازے کو بھی مقفل کردیا گیا
انجمن نے کہا کہ آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر تاریخی عبادگاہ کو نماز جمعہ کیلئے بند کرانے کا حکام کا وطیرے اور رویہ بن چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تاریخی عبادتگاہ میں دور دراز سے لوگ، بزرگ ، خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں اور اچانک حکام کی جانب سے نماز جمعہ کی اجازت نہ ملنا نہ صرف ان کیلئے تکلیف دہ ہے بلکہ مایوس کن ہے جبکہ انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو لگاتار نظر بند رکھا گیا ہے۔(یو این آئی)
![Online Editor](https://dailychattan.com/wp-content/litespeed/avatar/af2f002780574db8f4895d1039f33b41.jpg?ver=1736927176)