جموں ,4 جولائی:
جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ہند ۔پاک بین الاقوامی سرحد کے ساتھ راج پورہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کے دوران گاؤں والوں نے ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو دیکھا۔
کچھ دیہاتیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو راج پورہ کے علاقے میں ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ جس کے فوراً بعد ایس او جی سانبہ نے صبح 5 بجے کے قریب تلاشی مہم شروع کی اور علاقے کو مکمل چیک کرنے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا لیکن کچھ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کو چلیاری گاؤں میں دیکھا گیا اور وہ چک دلما گاؤں سے ملحقہ ہندوستانی علاقے سے باہر نکلا۔ڈرون نے تقریباً 500 میٹر کی بلندی پر پرواز کی۔ اہلکار نے کہا، ہمیں سرحد کے قریب دونوں گاؤں میں زمین پر کچھ نہیں ملا۔ گزشتہ ایک ماہ میں سانبہ ضلع میں اس طرح کا دوسرا ڈرون دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل جون میں سانبہ کے گھگوال گاؤں میں ایک ڈرون دیکھا گیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی ایک اور کوشش میں، 3 جون کو سانبہ بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔جو اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا ۔
