ہندوارہ:07جولائی:
شمالی کشمیر ضلع کپوارہ میں کرگل فتح کے مشال پہنچائی گئی جہاں فوج کے41آرآر کے کمانڈنگ آفیسر نے اپنے دستانوں میں لیکر مشال کا والہانہ استقبال کیا اور کپوارہ سے اس مشال کو ایک ریلی کی صورت میں ترہگام پہنچایا گیا۔ اس موقع پر سابق فوجیوں، این سی سی کیڈٹس، طلباءاور مقامی لوگوں نے مشال کا استقبال کیا اور اس مشال کو بڑے جوش جزبے ڈول بجا کے ساتھ ترہگام68بریگیڈ میں پہنچایا گیا جہاں لوگوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی اور اس مشال کو ہاتھوں میں لیکر فوج کے افسران این سی سی کنڈیٹس بڑے والہانہ انداز میں پہنچایا۔
اس موقع پر 68بریگیڈ میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس منعقدہ تقریب پر ڈپٹی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر ایس ایس پی کپوارہ،ڈی ڈی سی وائس چیرمین موجود تھے۔ اس موقع1999 کی کرگل جنگ میں بہادر سپاہیوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب پر بولتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ جموں کشمیر میں مشال فتح کا جشن ان سپاہیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے جنہوں نے جموں کشمیر کی عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں قربان کردی ہے اور ان شہیدوں کو آج کے اس دن پر یاد کیا جاتا ہے اور ان کے لواحقین کو اس موقع پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
اس تقریب پر ان شہیدوں کے لواحقین کے ہمددری جتائی اور ان سپاہوں کی قربانیوں کو کھبی رہیگان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسکولوں بچوں نے اس جشن میں فوج کا ساتھ دیکر کئی تمدنی پروگرام پیش کئے۔
