• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جماعت اسلامی ارکان کے گھروں اور دفاتر میں چھاپے، این آئی اے کا بیان

Online Editor by Online Editor
2023-05-12
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں ‘ جماعت اسلامی ‏فنڈنگ کیس ‘کے سلسلے میں گیارہ مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد کو برآمد ‏کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ‘ملیٹینسی فنڈنگ کیس ‘ کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی نے جمعرات ‏کے روز کشمیر میں گیارہ مقامات پر چھاپے ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے سلسلے ‏میں تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ ماری کی۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی اے نے جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے ‏سلسلے میں پہلے ہی چار افراد کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔ان کے مطابق جمعرات کی صبح ‏جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل ‏اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ پانچ فروری 2021 کو درج کiے گئے ایف آئی آر کے سلسلے میں اب تک کی گئی ‏تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جماعت اسلامی خیراتی مقاصد جیسے کہ صحت اور تعلیم کے فروغ ‏کے لئے ظاہری طور پر رقم اکھٹا کر رہی تھی لیکن اس جمع شدہ فنڈز کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے ‏استعمال میں لایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے کو مزید پتہ چلا ہے کہ جماعت اسلامی کے ارکان بھارت کے اندر اور باہر زکواة ‏اور بیت المال کی شکل میں عطیات کے ذریعے رقم جمع کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جمع شدہ رقم کو پر تشدد اور ‏علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر استعمال میں لایا جاتا تھا اور یہ کہ کالعدم عسکریت پسند تنظیموں جن میں حزب المجاہدین ، لشکر طیبہ، اور دیگر منظم نیٹ ورکس شامل ہیں کے ذریعے اس رقم کو استعمال ‏کرتے رہے ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی کو سال 2019 میں کالعدم قرار دیا تھا۔سرینگر میں جی ٹوئنٹی ‏سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل این آئی اے نے وادی میں کریک ڈاؤن کو تیز تر کر دیا ہے۔اس تحقیقاتی ایجنسی ‏نے گذشتہ دو دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منگل کے روز ایجنسی نے مختلف ‏جنگجو تنظیموں سے وابستہ تین جنگجوؤں کی جائیدادوں کو بھی قرق کر دیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی قدیم سیاسی و سماجی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1951 میں ڈالی گئی ‏ہے۔ نوے کی دہائی میں جموں و کشمیر میں مسلح شورش برپا ہونے سے قبل جماعت اسلامی ہند نواز انتخابی عمل کا ‏حصہ رہی ہے اور متعدد مواقع پر جماعت اسلامی کے کئی ارکان ریاستی اسمبلی کیلئے منتخب بھی ہوئے ہیں۔ ایک ‏وقت اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پانچ ممبران رہے ہیں جبکہ جماعت کے سرکردہ لیڈر مرحوم سید علی شاہ گیلانی ‏متعدد بار شمالی کشمیر کے سوپور حلقہ انتخاب سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ 1987 کے اسمبلی انتخابات میں جماعت ‏اسلامی ، مسلم متحدہ محاذ کی اہم ترین اکائی تھی ۔ ان انتخابات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان میں بھاری ‏پیمانے پر دھاندلیاں کی گئیں اور اسی کے دو سال بعد کشمیر میں مسلح تحریک شروع ہونے کی بنیادی وجہ مانا ‏جارہا ہے۔
کشمیر میں مسلح شورش شروع ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے علیحدگی پسند خیمہ جوائن کیا اور الیکشن سیاست ‏سے نہ صرف دوری اختیار کی بلکہ اس کے خلاف ایک مہم بھی شروع کی۔ جماعت اسلامی پر ماضی میں بھی کئی ‏بار پابندی عائد کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‏انہوں نے جماعت اسلامی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک طویل رپورٹ پیش کی ‏تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ گلوکار لوک موسیقی کو بالی ووڈ میں لے جانے کا خواہاں

Next Post

کشمیر میں نشہ کے عادی افراد میں 85 فیصد ہیروئن کی لت کے شکار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
وادی میں منشیات کی وبا

کشمیر میں نشہ کے عادی افراد میں 85 فیصد ہیروئن کی لت کے شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan