سرینگر/جے اینڈ کے بینک کو آئی سی سی ایمرجنگ ایشیا بینکنگ کانکلیو اور ایوارڈز 2022 میں کاسا-انڈیا (اسمال بینک کیٹیگری میں پہلا رنر اپ) میں بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔بینک کے برانچ منیجر گوا نے 8 جولائی 2023 کو گوا میں انڈین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
ترقی پر بات کرتے ہوئے، بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے اس ایوارڈ کو ایک باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم کے ذریعے بینک کے بنیادی اصولوں کو مستحکم کرنے کے لیے بینک کی کوششوں کا اعتراف قرار دیا۔
