سرینگر/سیاحتی کو فروغ دینے اور سیاحتی مقام کاجازب نظربنانے کے لئے جموںو کشمیر انتظامیہ کونسل نے بڑے پیمانے پر پہلگام، پٹنی ٹاپ میں ٹورازم اساسوں کو آوٹ سورس کرنے کافیصلہ کیاہے، جبکہ کوکرناگ، ویری ناگ، یوسمرگ، دودھ پھتری، سونہ مرگ کے صحت افزاءمقامات کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کوہاتھ میں لیاجارہاہے ۔جموںو کشمیرسرکار کی جانب سے رواں برس کے دوران اسی سے زیادہ سیاحتی مقامات کونقشے پرلانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے بورڈ آ ف گورنرس کی جموں وکشمیر کی سربراہی میں ایک خصوصی میٹنگ ہوئی۔ ا س میٹنگ میں سیاحت کوفروغ دینے اور جاز ب نظربنانے کے منصوبے کوزیربحث لایاگیا۔ اس اعلی ٰسطحی میٹنگ کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ پہلگام، پٹنی ٹاپ کے صحت افزاءمقامات پرٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کی جتنے بھی اثاثے ہے انہیں آوٹ سورس کیاجائےگا تاکہ ان سے حاصل ہونے والی امدانی کوسیاحتی مقامات کو جازب نظربنانے پر خرچ کئے جا سکے ۔چیف سیکریٹری نے افسروں پرزور دیاکہ وہ ان مقامات میں موجو اثاثوں کی لسٹ بنائے اور انہیں آوٹ سورس کرنے کے لئے قوائد وضوابط واضح کرے تاکہ سیاحت کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کو ملکی غیرملکی سیاحوں مقامی سیلانیوں کی دلچسپی کا مرکز بنایاجاسکے ۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکے تمام سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی اور سرکار نے عندیہ دیاکہ رواں برس کے آخر تک اسی سے زیاہ نئے سیاحتی مقامات کونقشے پرلایاجائےگا اور آ نے والے دو برسوں کے دوران 150کے قریب سیاحتی مقامات کوجاز ب نظربنانے کے ساتھ ساتھ ملکی غیرملکی سیاحوں اور سیلانیوں کے لئے کھول دیاجائےگا ۔بورڈ میٹنگ کے دوران کوکرناگ ،ویری ناگ ،دودھ پھتری ،سونہ مرگ ،ناگہ مرگ اور دوسرے سیاحتی مقامات کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیااور چیف سیکریٹری نے افسروں پرزور دیاکہ وہ 2023-24مالی بجٹ میں مختص کی گئی رقومات کوبروئے کار لائے اور سیاحت کوفروغ دینے کے ضمن میں اپنی خدمات انجام دے ۔
چیف سیکریٹری نے بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مقامات پر ملکی غیرملکی سیاحوں مقامی سیلانیوں کوہر طرح کی سہولیت دستیاب رکھنے میں سنجیدگی کا مظاہراہ کیاجائے تاکہ ان سیاحتی مقامات کارُخ کرتے وقت سیاحوں اور سیلانیوں کوکسی پریشانی کاسامنا ناکرنا پڑے ۔
