سرینگر/ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں، سورم چند شرما نے آج نوجوان ووشو اسٹار جیا منہاس کو حال ہی میں ماسکو، روس میں ختم ہونے والی بین الاقوامی ووشو چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
جیا اس سے قبل قومی سطح کے چند مقابلوں اور انڈر 14 چھتیس کلوگرام کیٹیگری میں قومی خواتین لیگ میں کھیل چکی ہیں۔ووشو کھلاڑی کو ڈویژنل سطح کی ٹیم (گرلز) انڈر 14 اور انڈر 17 سبروٹو کپ کے لیے منتخب کرنے کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن سطح کے ٹورنامنٹ کے موقع پر اعزاز دیا گیا جہاں پونچھ ضلع کی لڑکیاں جلد ہی منعقد ہونے والے یو ٹی سطح کے مقابلوں میں شامل ہوئیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سورم شرما نے جیا منہاس کو ووشو میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ایونٹ میں کمال حاصل کرنے میں ان کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس کے والدین کے کردار کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسے کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلانے پر بھی زور دیا۔
