سری نگر10 ستمبر:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں3افراد کی جانب سے محکمہ بجلی کے ایک انسپکٹر کو بیٹے سمیت گھر سے باہر بلانے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔جبکہ افراد خانہ نے پولیس و سیول انتظامیہ سمیت تمام لوگوں سے اپیل کی ہے ان کے گھر کے دو افراد کو بازیاب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے تری گام نامی گائوں میں گزشتہ روز دن کے ایک بجے قریب نا معلوم افراد کی جانب سے محکمہ بجلی کے ایک انسپکٹر اور ان کے بیٹے کو گھر سے باہر بلانے کے بعد دونوں پرا سرار طور پر لاپتہ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں افراد کانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے افراد خانہ نے ان کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔افراد خانہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سنیچر کے روز دن کے ایک بجے 3افراد ان کے گیٹ کے باہر کھڑے تھے جن میں ایک مکان کے صحن میں داخل ہوا ہے اور مالک مکان بشیر احمدمیرکے بارے میں ان کے بیٹے سے دریافت کرنے لگا۔افراد خانہ نے بتایا اس دوران انکا بیٹا زبیر احمد میر21گھر کے اندر داخل ہوا اور والد کو بلااس دوران دونوں باہر نکلے تب سے دونوں کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
افراد خانہ نے بتایا انہیں اکثر محکمے کے ملازمین محکمے کے درپیش مسائل کے لئے یہاں آتے تھے انہیں لگا وہی لوگ ہیں ۔اس لئے انہوں نے زیادہ سنجیدگی سے مسئلے کو نہیں لیا ۔اور ہمیں لگا کہ وہ ڈیوٹی پر ہیں ۔ان کی اہلیہ نے بتایا دن کے 3بجے بشیر احمد کے فون پر فون کیا اوتر فون پر رنگ بھی ہوئی تاہم کسی نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا شام کے 6بجے جب جب دوبارہ فون کیا تو تب سے فون بند آرہا تھا انہوں نے بتایا اس کے بعدبیٹے کو والدہ تلاش کرنے لگی تاکہ والد کے بارے میں پتہ کیا جا سکے کہ وہ کہاں ہے ۔؟تاہم جب وہ بیٹے کو ڈھونڈ نے لگی تو وہاں بیتا بھی نہیں تھا ان گھر سے باہربلانے والوں نے دونوں نا معلوم مقام تک پہنچایا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا جب دونوں شام تک واپس نہیں لوٹے ا سکے بعد دونوں کے بارے میں مسنگ رپورٹ درج کی گئی ہے ۔جبکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں زبردست خوف وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگوں اور افراد خانہ نے بتایا دونوں کا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بشیر احمد ایک ملازم ہے جبکہ بیٹا زیر تعلیم ہے مقامی آبادی اور افراد خا نہ نے پولیس و سیول انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں ان کے گھر کے دونوں افراد کو بازیاب کرنے میں انہیں مدد کریں ۔