• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں امن وامان کی بحالی سے مایوس:آرمی کمانڈر

دراندازی کی کوششیں جاری ،بیشتر درانداز سرحدپربے اثر،کوششیں ناکام

Online Editor by Online Editor
2023-09-12
in مقامی خبریں
A A
پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں امن وامان کی بحالی سے مایوس:آرمی کمانڈر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر؍؍ یہ بتاتے ہوئے کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں امن کی بحالی سے مایوس ہے،فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے پیر کو کہا کہ اس سال اب تک 37 غیر ملکیوں سمیت 46 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق آرمی کمانڈر نے آئی آئی ٹی جموں میں3 روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال پورے خطے میں مختلف کارروائیوں میں جتنے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد مقامی لوگوں سے4 گنا زیادہ تھی۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم اسے کبھی نہیں ہونے دیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے مزید کہا کہ پچھلے9 مہینوں میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 46 ہے اور ان میں سے9 مقامی اور 37 غیر ملکی تھے۔انہوںنے کہاکہ ان میں سے29 دہشت گرد پیر پنچال کے جنوب میں مارے گئے ہیں۔
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ شمالی کمان نہ صرف لائن آف کنٹرولLOC بلکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اَپ گریڈ ٹیکنالوجی کی شمولیت سے ہندوستانی فوج کو فائدہ ہوگا اور مسلح افواج میں مزید اضافہ ہوگا۔جنرل دویدی کاکہناتھاکہ جہاں تک سرحد کے ساتھ حالات کا تعلق ہے، شمالی کمان ہمیشہ آپریشنل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی فوج ایل اے سی اور ایل او سی کے ساتھ24X7 چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کہاکہ ساتھ ہی اور آپریشنز کی وجہ سے جموں و کشمیر میں امن بحال ہو رہا ہے۔راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہاکہ جہاں بھی امن لوٹتا ہے، پاکستان اسے خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہپاکستان کی اندرونی طور پر بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود، غیر ملکی دہشت گردوں کو ہندوستانی علاقے میں دھکیلا جا رہا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں مقامی دہشت گرد اور پڑوسی کی حمایت تقریباً صفر ہے اور اس خطے کے شہری دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کامزید کہناتھاکہ چونکہ تعیناتی اور ٹیکنالوجی کافی حد تک بدل چکی ہے، دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی کمانڈر نے کہاکہ دراندازوں کوسرحد پر بے اثر کیا جا رہا ہے اور کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ جموں اور کشمیر میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے تمام اعلی کمانڈروں کو ختم کر دیا گیا ہے، جس نے پاکستان کو مایوس کیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر حکومت نے جے کے اے ایس کے چھ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے

Next Post

کشمیرمیں 15ستمبرتک گرمی کی رواں لہر برقرار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
موسم میں بتدریج بہتری درج،4 سے 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیرمیں 15ستمبرتک گرمی کی رواں لہر برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan