سرینگر:وائلڈ لائف محکمے نے کشمیری ہانگل کے میٹنگ سیزن( ریٹنگ سیزن) کے آغاز کے پیش نظر داچھی گام نیشنل پارک کو سیلانیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارک میں سیلانیوں کے داخلے کی اجازت تمام آن لائن/آف لائن خدمات 25 ستمبر سے 18 اکتوبر تک روک دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق چونکہ یہ مرحلہ (رٹنگ سیزن) ہانگل کے لیے بہت حساس اور اہم ہے، اس لیے ہانگل کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کشمیر میں خزاں کے موسم میں مختلف قسم کے پرندے اور جانور اپنی افزائش نسل شروع کرتے ہیں، جن میں سے کشمیری ہانگل ایک ہے۔میٹنگ سیزن سے کچھ ہفتے پہلے، نر اور مادہ ہنگل کے درمیان بڑھتا ہوا تعامل واضح طور پر نظر آتا ہے۔
کشمیر کا ریاستی جانور ہانگل داچھی گام نیشنل پارک، شکار گاہ ترال کے جنگلوں میں پائے جاتے ہیں اور یہ علاقے اس ہانگل کے پسندیدہ مسکن ہے۔ البتہ گزشتہ دہائیوں سے ہانگل کی آبادی میں کمی پائی جارہی ہے جس کے خاص وجوہات ماحولیاتی تبدیلی، جنگلوں کا کٹاؤ اور ان جانوروں کا شکار ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت داچھی گام نیشنل پارک میں 289 ہانگل جبکہ شکارگاہ ترال میں 14 ہانگل موجود ہیں۔