ممبئی۔ 3؍ اپریل:ریڈیسن ہوٹل گروپ نے آج اپنے لگژری لائف اسٹائل برانڈ ریڈیسن کلیکشن کے تحت 212 کلیدی ریڈیسن کلیکشن ہوٹل اینڈ سپا، ریور فرنٹ سری نگر میںکھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ریڈیسن ہوٹل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایریا کے سینئر نائب صدر ، جنوبی ایشیا، نکھل شرما کے مطابق 212 کمروں کے ساتھ، جموں وکشمیر کے خطہ میں سب سے بڑا، ریڈیسن کلیکشن ہوٹل اینڈ سپا، ریور فرنٹ سری نگر، ہمارے مہمانوں کے لیے ایک بے مثال تجربہ کا وعدہ کرتا ہے۔اس ہوٹل کے کھلنے کے ساتھ، ریڈیشن ہوٹل گروپ کے پاس ہندوستان میں 165 سے زیادہ ہوٹل کام کر رہے ہیں اور ترقی کے مراحل میں ہیں۔