جموں: جموں میں ڈریگن فروٹ کی کھیتی کسانوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔ ڈریگن فروٹ کی کھیتی سے کسانوں جو ہو رہے فائدے کے سبب زیادہ سے زیادہ کسان اس فصل کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ پانچ سال قبل بعض کسانوں نے اپنے باغات میں تجرباتی بنیادوں پر ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع کی تھی۔ آج جموں خطہ کے مختلف اضلاع میں تقریباً ڈیڑھ درجن کسان 60 کنال اراضی پر اس کی کاشت کر رہے ہیں۔
اس صورت حال سے متعلق ڈائریکٹر ہاٹیکلچر، جموں، چمن لال شرما کو امید ہے کہ آنے والے دس سالوں میں مزید کسان اس کاشتکاری کی جانب راغب ہوں گے اور سینکڑوں کنال اراضی پر اس کی کاشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میوہ کی کاشتکاری کے لیے صرف ایک بار سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے جس کے لیے محکمہ کی جانب سے کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پودا لگانے کے بعد درخت دو دہائیوں تک میوہ فراہم کرتا رہے جس سے کاشتکار کی آمدن میں اضافہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈریگن فارمنگ دیگر فصلوں کی کاشتکاری سے منافع بخش ثابت ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں اس کی زبردست مانگ ہونے کے ساتھ ساتھ میوہ تیار کرنے میں انتہائی کم لوگت لگتی ہے، جو کسانوں کے لیے سود مند ثابت ہو رہا ہے۔