• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سیاحوں نے کیا باٹنیکل گارڈن، کوکرناگ میں تعمیری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار

Online Editor by Online Editor
2024-05-19
in مقامی خبریں
A A
سیاحوں نے کیا باٹنیکل گارڈن، کوکرناگ میں تعمیری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کا ضلع اننت ناگ اپنے قدرتی حسن کے سبب سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ ضلع بھر میں کئی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جن کی اپنی ایک الگ پہچان ہے، ان سیاحتی مقامات کو ایک انفرادیت حاصل ہے اور ہر موسم میں ہر ایک سیاحتی مقام کو دیکھنے ایک الگ ہی تجربہ ہے۔ وہیں انتظامیہ بھی سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنے کی غرض سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی پہل کے تحت باٹنیکل گاڑن، کوکرناگ میں تعمیراتی ڈھانچے کو خوبصورت، منفرد اور جاذب نظر بنانے کے حوالہ سے گزشتہ کئی روز سے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ باٹنیکل گاڑن کے بیچوں بیچ بہنے والے چشمے کے مختلف مقامات پر لکڑی کے پل تعمیر کئے جا رہے ہیں، جس سے گاڑن کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
باٹنیکل گاڑن میں آئے سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسی خوبصورت جگہ دیکھنے کو ملی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ٹرول ایجنسی کے ذریعے نہیں بلکہ از خود یہاں آئے ہیں کیونکہ ٹراول ایجنسیز نے کشمیر کو چند ایک مقامات تک ہی محدود کر کے رکھا ہے، حالانکہ کشمیر، قدرتی خوبصورتی کے اعتبار سے کافی مالا مال ہے اور یہاں کے ہر علاقے میں قدرت نے جلوے بکھیر کر رکھ دیے ہیں۔ گارڑن میں پلوں کی تعمیرات کے حوالے سے سیاحوں کا ماننا ہے کہ ’’ایسے اقدامات سے قدرت کے اس بیش قیمتی خزانے میں مزید چار چاند لگ جائیں گے۔‘‘ انہوں نے ملک و بیرونی ممالک کے لوگوں سے اپیل کی کہ زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ کوکرناگ کا دورہ ضرور کریں اور یہاں کے آب و ہوا سے لطف اندوز ہو جائیں۔
سیاحت سے جڑے افراد نے بھی محکمہ پھول بانی کے عہدیداروں کے اس اقدام کو کافی سراہا۔ انہوں نے کہا: ’’پہلے جو پل یہاں تعمیر کئے گئے تھے وہ خستہ حالی کے شکار ہوئے تھے اور ان پر چلنا پھرنا دشوار ثابت ہو جاتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اس بات سے کافی خوش ہیں کہ گاڑن کے مختلف مقامات پر پل بنائے جا رہے ہیں جس سے ان کی آمدن میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ گرچہ ماضی میں نامساعد حالات کے باعث سیاح قلیل تعداد میں کشمیر وارد ہوتے تھے تاہم چند برسوں سے وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد ہوئی ہے۔ جو وادی کشمیر کے لوگوں خاص کر شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔
ادھر، سب ضلع مجسٹریٹ کوکرناگ سہیل احمد لون کا کہنا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے انتظامیہ کافی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’کوکرناگ صرف یہاں کے باٹنیکل گارڈن تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کوکرناگ کے آگے کئی ایسے سیاحتی مقامات بھی ہیں جنہیں سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان سیاحتی مقامات کو ترجیح دی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ان سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان مقامات میں سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، ماور ناگ، ژوہر ناگ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی الپائن لیکس بھی موجود ہیں اور ان مقامات سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کوکرناگ کی جانب راغب ہوں جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ورجینیا وولف’ ڈپریشن اور نسوانی ادب

Next Post

ریڈ سِی فیشن ویک کے دوسرے دن تیراکی کے رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
ریڈ سِی فیشن ویک کے دوسرے دن تیراکی کے رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش

ریڈ سِی فیشن ویک کے دوسرے دن تیراکی کے رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan