• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر کے طول و عرض میں جلوس عزا برآمد

Online Editor by Online Editor
2024-07-18
in مقامی خبریں
A A
کشمیر کے طول و عرض میں جلوس عزا برآمد
FacebookTwitterWhatsappEmail

یوم عاشورہ کے موقعے پر وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جلوس عزا برآمد کیے گئے۔
سمبل، سوناواری میں جلوس ذو الجناح برآمد
بانڈی پورہ: یوم عاشورہ یعنی دس محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح کا جلوس شمالی کشمیر کے شلوت، سونا واری میں برآمد کیا گیا۔ جلوس عزا آستان عالیہ شلوت سے مسجد اہل بیت تک برآمد کیا گیا۔ علاقے سے ایک اور جلوس عزا برآمد کیا گیا جو جو ضلع کے سمبل علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور امام حسین رضی اللہ عنہ اور کربلا کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
گاندربل میں بھی جلوس عزا برآمد
گاندربل: یوم عاشورہ کے موقع پر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں شیعہ اکثریتی علاقہ ڈب میں امام بارگاہ سے ایک جلوس عزا برآمد ہوا جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور مرثیہ خوانی کے ذریعے امام عالی مقام حضرت حسین اور دیگر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ڈب، گاندربل کا دورہ کر کے جلوس میں حصہ لیا اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
یوم عاشورہ کے موقع پر پلوامہ کے کئی مقامات پر جلوس برآمد
پلوامہ: یوم عاشورہ کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے سے جلوس عزا برآمد کیا گیا۔ مرثیہ اور نوحہ پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل عزاداروں نے امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کربلا کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کریں۔
اس موقع پر پولیس، ضلع انتظامیہ اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی جماعتوں رضاکار تنظیموں نے جگہ جگہ کیمپ نصب کرکے عزاداروں کو ٹھنڈے مشروبات پیش کرکے روایتی مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کی۔ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ بھی گانگوہ علاقے میں اس دوران اپنے کارکنان کے ہمراہ موجود رہے اور سنی شیعہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی عوام سے اپیل کی۔
ترال میں جلوس عزا
ترال: حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں کی طرح عاشورہ ترال علاقے میں بھی محرم کے جلوس برآمد کیے گئے۔ سب ضلع ترال میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے امام بارگاہ پنر جاگیر سے جلوس عزا برآمد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عاشورہ کے موقع پر جلوس برآمد
منڈی (پونچھ) : سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں یومِ عاشورہ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کیا گیا، جس میں ضلع پونچھ کے مختلف مقامات سے آئے عزاداروںنے شرکت کی اور سینہ کوبی کرکے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ منڈی علاقے میں جلوس عزا امامیہ پارک سے برآمد ہوا اور صدر بازار منڈی سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ منڈی میں اختتام پذیر ہوا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سرچ آپریشن کے چوتھے دن ڈوڈہ میں انکاؤنٹر شروع

Next Post

کشمیرمیں عاشورہ جلوس کے دوران ہندو مسلم اتحاد کی جھلک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
کشمیرمیں عاشورہ جلوس کے دوران ہندو مسلم اتحاد کی جھلک

کشمیرمیں عاشورہ جلوس کے دوران ہندو مسلم اتحاد کی جھلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan