سرینگر: امرناتھ یاترا 2024 یاترا پلاسٹک اور کچرے سے پاک ہونے کے لیے تیار ہے، جس کی بڑی وجہ ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے منفرد اقدامات ہیں۔ محکمہ کی وسیع بیداری مہم نے امرناتھ یاتریوںکو بہت متاثر کیا ہے اور انہیں اپنے سفر کے دوران ذمہ داری سے کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔محکمہ نے یاتریوں کو پائیدار کٹس فراہم کی ہیں، جن میں سٹیل کی پانی کی بوتل، چمچ، شیشہ، بانس کے دانتوں کا برش، کپڑے کا تھیلا، ہاتھ کا تولیہ، اور جڑی بوٹیوں کا صابن شامل ہے اور یہ یاتریوں میں بے حد مقبول ہو چکے ہیں۔یہ اختراعی تجربہ رویے میں تبدیلی کے نقطہ نظر کے ساتھ کیا گیا تھا، اور اس کے نتائج ناقابل یقین حد تک کامیاب رہے ہیں۔
مندیپ کور، کمشنر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہہم 50,000 کٹس مفت میں تقسیم کر رہے ہیں، او ر یاتری اس پروگرام سے بہت پرجوش اور متاثر ہیں۔ جنہوں نے کٹس حاصل کی ہیں انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ترک کرنے اور ماحول دوست طریقے اپنانے کا عہد کیا ہے۔اس نئے ماحول دوست اور پائیدار پیکیج اقدام سے پوری یاترا کے دوران استعمال ہونے والے پلاسٹک کی مقدار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی توقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 5 لاکھ سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلوں، 15 لاکھ ڈسپوزایبل اشیاء، اور 1 لاکھ سے زیادہ سنگل یوز پلاسٹک بیگز کی تعداد میں بڑی کمی آئے گی۔ یہ یاترا کے راستے میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے کچرے میں کمی سے بہت واضح ہے۔
یہ تجربہ بہت کامیاب رہا اور ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ سوچھ بھارت مشن اربن کے تحت، یہ پہل مستقبل کے تمام یاتریوں کو مکمل طور پر پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے ایک نمونے کے طور پر کام کرے گی۔یاتری یہ کٹس بطور تحفہ 19 مقامات پر آئی ای سی پروگراموں کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جن میں سری نگر کے پانتھا چوک، جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس، اور دیگر مقامات جیسے لکھن پور، وجے پور، ہیرا نگر، کٹھوعہ، سانبہ، ادھم پور، رامبن، منیگام، اشمکم، پہلگام شامل ہیں۔یہ کٹس فضلہ میں کمی کے حل کے طور پر ابھری ہیں۔ پائیدار طرز زندگی اور اسٹیل کے استعمال کو فروغ دے کر، یہ کٹس یاتریوںکو اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی فضلہ سے پاک اور واحد استعمال پلاسٹک سے پاک طریقہ اپنانے کی ترغیب دیں گی۔ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی منفرد پہل امرناتھ یاترا کو پلاسٹک اور کچرے سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یاتریوںکا جوش و خروش اور مثبت ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ یہ اقدام درست سمت میں ایک قدم ہے۔محترمہ مندیپ کور، آئی اے ایس، پرامید ہیں کہ آنے والے برسوں میں دیگر یاتریوں اور بڑے اجتماعات میں بھی اسی طرح کے اقدامات نافذ کیے جائیں گے، جس سے ہندوستان کو ایک صاف اور پلاسٹک سے پاک ملک میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ جموں و کشمیر کو اس کوشش میں ہمیشہ ایک سرخیل کے طور پر دیکھا جائے گا۔