• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر کو’ ورلڈ کرافٹ سٹی ‘ کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا

لوگوں اور کاریگروں کو باوقار خطاب ملنے پر مبارک باد دی

Online Editor by Online Editor
2024-07-31
in مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر کو’ ورلڈ کرافٹ سٹی ‘ کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر  ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/31؍جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ورلڈ کرافٹ کونسل (ڈبلیو سی سی) کے ذریعے سری نگر کو ’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سری نگر بھارت کا چوتھا شہر ہے جس نے’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘کا باوقار خطاب حاصل کیا ہے۔ سر ٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب میں صدر ورلڈ کرافٹس کونسل سعد ہانی القدومی اور کونسل کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںلوگوں، دستکاروں،کاریگروں اور تمام متعلقہ محکموں کو مُبارک باد دی ۔
اُنہوں نے کہا کہ سری نگر کو ورلڈ کرافٹس کونسل (ڈبلیو سی سی) کی طرف سے ’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘کے سر ٹیفکیٹ سے نوازے جانے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ اَپنے انمول ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کے لئے مشہور قدیم شہر کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی دستکاری اور کاریگروںکے تحفظ اور فروغ دینے کے لئے ایک طویل سفر طے کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دُنیا بھر کے شہروں کی فنکارانہ روایات کو ترغیب دینے اور فروغ دینے کے لئے ورلڈ کرافٹس کونسل کی کوششوں کی ستائش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک جامع ثقافتی ماحولیاتی نظام پر فخر ہے جس نے ہمیشہ بُنکروں اور دستکاروں کو ترغیب دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں سری نگر شہر کو عزت دینے میں یقین رکھتا ہوں، ورلڈ کرافٹس کونسل نے 5000 سالہ امیر ہندوستانی تہذیب کو بھی اعزاز بخشاہے جس نے تخلیقی روایات کو زندہ رکھا اور ہمیشہ باصلاحیت کاریگروں کو ان کی ہنرمندی اور دستکاری کے لئے فروغ دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’میں جموں اور سری نگر کو ہندوستان کے بہترین آرٹ شہروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ دونوں شہر فنکاروں کے لئے بہترین گھر اور اَنمول آرٹ کے متلاشیوں کے لئے پسندیدہ مقام کا اعزاز حاصل کریں۔‘‘
اُنہوں نے جموں و کشمیر کے منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کے تحفظ اور اُسے فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار کے دیرپا مواقع فراہم کرنے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر نہ صرف اَپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے بلکہ روحانی حکمت اور اس کے لازوال ہندوستانی ثقافتی اثاثوں کی وجہ سے بھی ہندوستان کے تاج زیور کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا مشاہدہ تخلیقی مصنوعات کی لامحدود اقسام میں کیا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے ہینڈی کرافٹس، ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برآمدات اور دستکاری کی تمام شکلوں کو فروغ دینے میں کاریگروں کی مدد کرنے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کے دستکاروں کی تربیت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہ اس روایتی پیشے کا حصہ بن سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یو ٹی اِنتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بھی پُرعزم ہے کہ ان کی تخلیقی مصنوعات مالی طور پر پُرکشش ہوں اور کام پیشہ ورانہ طور پر اطمینان بخش ہو۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی معیشت کے اہم شعبے میں تبدیلی کی قیادت کرنے کے لئے ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ محکمہ اور محکمہ صنعت و حرفت کی کوششوں کی سراہناکی۔
اُنہوں نے کہا ،’’مجھے یقین ہے کہ سری نگر کو اَب ’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘ کے طور پر تسلیم کرنے سے نہ صرف عالمی مارکیٹ میں سری نگر کو ایک نئی شناخت ملے گی بلکہ دستکاری ایک باوقار پیشہ کے طور پر اس کی پوزیشن کو دوبارہ قائم کرے گی۔
اِس موقعہ پر صدرورلڈ کرافٹس کونسل انٹرنیشنل سعد ہانی القدومی نے خطاب کرتے ہوئے سری نگر کو’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘کے طور پر تسلیم کرنے پر حکومت جموں و کشمیر کو مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ سری نگر دُنیا بھر کے کرافٹ شہروں میں اچھی طرح سے مستحق صفوں میں شامل ہو گیا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ورلڈ کرافٹس کونسل کے 60 سالہ سفر کی عکاسی کرنے والی ایک اِشاعت جاری کی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ،،وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، شعبہ جات کے سربراہان، ورلڈ کرافٹس کونسل کے ممبران اور دستکاروں اور کاریگروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’’ ایل جی سے ملاقات‘‘پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی

Next Post

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: سونیا گاندھی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: سونیا گاندھی

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: سونیا گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan