کولگام : جموں و کشمیر کے کولگام میں عکسریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح جنوبی کشمیر کے اڈیگام گاؤں میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر کا آغاز ہوا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی اور انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
