سری نگر، : وادی کے سرکردہ اور معتبر صحافی مکھن لال کاک، جنہیں ایم ایل کاک کے نام سے جانا جاتا ہے، 26نومبر کو انتقال کرگئے۔ کاک، دی ٹریبیون میں سری نگر بیورو چیف رہے تھے۔ کاک کشمیر کی صحافتی صفوں میں اعلی مقام رکھتے تھے اور 90 میں وادی سے مائگریشن کے بعد گروگرام، ہریانہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔کاک ایک صاف گو اور شریف النفس صحافی تھے۔ ان کی آخری رسومات 29 نومبر کو مقرر ہیں۔ ایڈیٹر چٹان کے لئے کاک کا انتقال ایک ذاتی نقصان ہے اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کی ہے
