سری نگر، 15 دسمبر (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت میلاد بشیر بٹ ولد مرحوم بشیر احمد بٹ ساکن ڈولی پرہ کائو ڈارہ اور طیب احمد شیخ ولد مرحوم محمد شفیع شیخ ساکن سرنی محلہ کائو ڈارہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی اردو بازار کی ایک ٹیم نے بدگیر کائو ڈارہ میں ایک ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے قریب 16 گرام چرس جیسا مواد اور 20 گرام گانجہ جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت میلاد بشیر بٹ ولد مرحوم بشیر احمد بٹ ساکن ڈولی پرہ کائو ڈارہ اور طیب احمد شیخ ولد مرحوم محمد شفیع شیخ ساکن سرنی محلہ کائو ڈارہ کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں ولیس اسٹیشن مہاراج گنج میں این ڈی ی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
