• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی : راجناتھ

Online Editor by Online Editor
2022-05-30
in قومی خبریں
A A
دفاعی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی ، 30 مئی:

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے کامیاب آٹھ برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے اور ملک خوددار اور مضبوط قیادت والے ملک کے طور پر ابھرا ہے ۔
مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر سنگھ نے پیرکوسلسلہ وار ٹویٹ کرتےہوئے کہا’’ان آٹھ کامیاب برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے ۔ آج ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک خوددار اور مضبوط قیادت والے ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ۔ اس بڑی تبدیلی کا کریڈٹ ہمارے کامیاب وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی موثر قیادت اوران کے عزم کی قوت کو جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا ’’ مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں، جو حصولیابیوں اور کامیابیوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ عوامی اعتماد کو بنیاد بنا کر ان آٹھ سالوں میں ترقی، گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلی لانے کے لیے گزشتہ آٹھ برسوں میں کی گئی کوششوں سے آج بہترنتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ آج ہندوستان میں نظام بدلا ہے ، گڈ گورننس قائم ہو چکی ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے دیانتداری اور صداقت کے ساتھ کام کیا گیا ہے جس کا فائدہ معاشرے کے ہر طبقے کو پہنچ رہا ہے ‘‘۔
مسٹرسنگھ نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں دفاعی شعبے میں کافی کام ہوا ہے اوراب ہندوستان کا شمار دفاعی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ خواہ ملک کے دفاع کا معاملہ ہو یا معیشت کا، ہر محاذ پر ہندوستان کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ۔ خود انحصار ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کا اثر دفاعی شعبے میں نظر آرہا ہے۔آج ہندوستان کا شمار دفاعی سامان برآمد کنندہ ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا’’ مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پرمیں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی موثر قیادت، ترقی اور گڈ گورننس کی ان کی پالیسیوں کے تئیں مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ہے‘‘۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی عوام پر مرکوز ہے: جے شنکر

Next Post

نیپال: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 لاشیں نکال لی گئیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
نیپال: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 لاشیں نکال لی گئیں

نیپال: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 لاشیں نکال لی گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan