• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے ہندوستان کی طاقت:صدر جمہوریہ

Online Editor by Online Editor
2022-06-03
in قومی خبریں
A A
عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے ہندوستان کی طاقت:صدر جمہوریہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

کانپور دیہات(پرونکھ):03جون:

صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند نے جمعہ کو اترپردیش میں واقع اپنے آبائی گاؤں پرونکھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس کی قیادت میں ہندوستان کی طاقت عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پرونکھ پہنچنے پر صدرجمہوریہ کوند ملک کے سب سے اعلی آئینی عہدے کے پروٹوکول کے برعکس میزبان کے کردار میں نظر آئے۔ مودی کی آمد پر صدرجمہوریہ ان کا استقبال کرنے کے لئے بطور میزبان ہیلی پیڈ پر پہنچ گئے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ پرونکھ جیسے گاؤں کے لوگوں سے ملنے آنا وزیر اعظم کی سخاوت اور مہربانی کا مظہر ہے۔ یہ گاؤں کی مٹی کی طاقت ہے جس نے وزیر اعظم کو یہاں بلالیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد منعقد اسپیشل عوامی اجلاس میں صدر جمہوریہ نے یہاں آنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جیسے سپوت پر تمام ملکی باشندوں کو فخر ہے۔ آج ان کی قیادت میں عالمی پیمانے پر ہندوستان کی طاقت کا احساس ہوا ہے۔ مودی ایسے وزیر اعظم ہیں جو ملک کے ہر شخص کے زندگی کو خوشحال بنانے کے لئے ہمیشہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے جس ہمہ جہت ،مساوی و یکسانیت والے ملک ۔ سماج کا تصور کیا تھا نریندر مودی اسے شرمندتعبیر کررہے ہیں۔بابا صاحب کے سپنوں کو پورا کرنے کی سمت میں وزیر اعظم کے ذریعہ کئے جارہے کام عدیم المثال ہیں۔
انہوں نے صدرجمہوریہ کے عہدے پر اپنے انتخاب کا سہرا وزیر اعظم مودی کو دیا۔ انہوں نے جذباتی ہوتے کہا کہ اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے مجھ جیسے عام آدمی کو ملک کے سب سے اعلی آئینی عہدے کی ذمہ داری دینے کی پہل مودی نے ہی کی تھی۔ اس سے پہلے کہاجاتا تھا کہ ملک کو نو وزیر اعظم دینے والے اترپردیش سے ایک بھی صدرجمہوریہ نہیں بنا۔
صدرجمہوریہ نے ایک یاداشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 50۔55سال پہلے پرونکھ میں سیاست داں کے طور پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی آمد ہوئی تھی۔ تب خود انہوں نے اور ان جیسے متعدد دیہی باشندوں نے پہلی بار جیپ دیکھی تھی۔ آج وزیر اعظم کے پرونکھ میں آمد سے یہاں کے لوگ نایاب تاریخی واقعہ کے گواہ بنے ہیں۔(یواین آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی بھر میں سیکورٹی الرٹ، حساس علاقوں میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

Next Post

اننت ناگ تصادم : ایک فوجی اور ایک عام شہری زخمی،آپریشن ہنوز جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
شوپیاں تصادم : جنگجووں نے راہ فرار اختیار کرنے کی خاطر عام شہریوں پر فائرنگ کی، دو شہری زخمی : پولیس

اننت ناگ تصادم : ایک فوجی اور ایک عام شہری زخمی،آپریشن ہنوز جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan