پٹنہ/سیتامڑھی ، 13 جون :
بہار کے سیتامڑھی ضلع میں ہند۔ نیپال سرحد ی علاقہ کے بھٹا موڑ سے ایس ایس بی نے گذشتہ رات چین کے دوشہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس بی نے دونوں کو سرسنڈ تھانہ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے بتایا کہ وہ چین سے تھائی لینڈ کے راستے کاٹھمنڈو پہنچے تھے۔ وہاں سے بہار کی سرحد تک کا سفر سائیکل کے ذریعے طے کیا گیا۔ ہندوستان آنے کے بعد کار ہائیر کی نوئیڈا گئے ۔ نوئیڈا میں یہ دونوںاپنے دوست کیری کےیہاں 15 دن تک رہے۔
ان چینی شہریوں کے نام لو لنگ ( 28) اور یونگ ہیلانگ ( 34) ہیں۔ ان کے پاس سے نیپال کی کرنسی ، تین اے ٹی ایم کارڈ ، سگریٹ ، موبائل اسکیل پیپر ، پنسل ایئر فون اور نیپال کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا ہے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ زبان کے مسئلے کی وجہ سے پوچھ گچھ میں دشواری ہورہی ہے ۔ دونوں کو ہندوستان نیپال سرحد کے پیلر نمبر 11/6 کے قریب ہندوستانی سرحدی علاقے میں 301 میٹر اندر پکڑا گیا ہے۔
