• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

لکشدیپ کا رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو، لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔ مودی

Online Editor by Online Editor
2024-01-03
in قومی خبریں
A A
لکشدیپ کا رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو، لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔ مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

کاوارتی ، 3 جنوری:

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا آج کے ترقیاتی منصوبے ٹیکنالوجی، توانائی، آبی وسائل، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت اسکولی طلباء کو سائیکلیں دیں انہوں نے کسانوں اور ماہی گیرمستفیدین کو پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ بھی دئیے۔اس موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لکشدیپ کی خوبصورتی بیان سے باہر ہے اور اور انہوں نے شہریوں سے ملنے کے لیے اگاتی، بنگارام اور کاوارتی کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ اگرچہ لکشدیپ کا جغرافیائی رقبہ چھوٹا ہے، لیکن لوگوں کے دل سمندر کی طرح گہرے ہیں۔ ‘‘

وزیراعظم نے دور دراز، سرحدی یا ساحلی اور جزیرہ نما علاقوں کو طویل عرصے تک نظر انداز کئے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہماری حکومت نے اب ایسے علاقوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے’’۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو بنیادی ڈھانچہ ، کنکٹویٹی ، پانی، صحت اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق منصوبوں کے لیے مبارکباد دی۔

مسٹر مودی نے لکشدیپ کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور پی ایم آواس یوجنا (گرامین) کی 100فیصد عمل آوری کے حصول ہر استفادہ کنندہ کو مفت راشن دستیاب کرائے جانے، پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ اور آیوشمان کارڈ کی تقسیم اور ترقی کے علاوہ آیوشمان آروگیہ مندر ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرکے بارے میں بھی بتایا۔وزیراعظم نے کہا کہ ’’ مرکزی حکومت تمام سرکاری اسکیموں کو ہر استفادہ کنندہ تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے’’، براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے مستحقین کو رقم کی تقسیم کے دوران حاصل ہونے والی شفافیت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس سے بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے۔

انہوں نے لکشدیپ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔وزیر اعظم نے سال 2020 میں 1000 دنوں کے اندر تیز انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے بارے میں ان کی طرف سے دی گئی گارنٹی کو یاد کیا۔ کوچی-لکشدیپ جزائر سب میرین آپٹیکل فائبر کنکشن (کے ایل آئی ایس او ایف سی ) پروجیکٹ کو آج لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے اور یہ لکشدیپ کے لوگوں کے لیے 100 گنا تیز رفتار انٹرنیٹ کو یقینی بنائے گا۔ اس سے سرکاری خدمات، طبی علاج، تعلیم اور ڈیجیٹل بینکنگ جیسی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکشدیپ کو لاجسٹک ہب کے طور پر ترقی دینے کی صلاحیت کو اس سے تقویت ملے گی۔ کدمت جزیرے میں کم درجہ حرارت والے تھرمل ڈی سیلینیشن (ایل ٹی ٹی ڈی ) پلانٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ لکشدیپ میں ہر گھر کو پائپ سے پانی فراہم کرنے کا کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مسٹر مودی نے لکشدیپ پہنچنے پر معروف ماہر ماحولیات علی مانیک فان کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں بتایا اور لکشدیپ جزیرے کے تحفظ کے لیے ان کی تحقیق اور اختراع پر روشنی ڈالی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں ۔ بارہمولہ  ریل لنک۔۔۔۔ خوشحالی  کی راہ

Next Post

پٹرول پمپوں پربے جا ہاہا کار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post

پٹرول پمپوں پربے جا ہاہا کار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan