چنڈی گڑھ، 30 جنوری :
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) – کانگریس اتحاد کو شکست دے کر چندی گڑھ کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ میئر کے انتخاب میں آٹھ بیلٹ پیپرز رد کردئے گئے۔چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی اور انڈیا اتحاد کے درمیان پہلا براہ راست مقابلہ تھا۔
بی جے پی امیدوار منوج کمار نے اے اے پی-کانگریس اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار کو 16 ووٹوں سے شکست دی۔اے اے پی-کانگریس اتحاد کو 12 ووٹ ملے جب کہ آٹھ ان ویلڈ قرار دئے گئے۔
پینتیس کونسلروں اور رکن پارلیمان کرن کھیر نے چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
