امیت شاہ کا بی جے پی کارکنوں پر زور ، کہا داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹا ، آگے بھی ایسا ہی ہوگا
نئی دہلی /25فروری :
بی جے پی کارکنوں پر مودی حکومت کو 400 سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ تیسری مدت دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ 10سالوں میں داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے جموںکشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ کرکے یہ تنازعہ مکمل طور جبکہ ایودھیا اور دیگر پیچیدہ مسائل کو بھی آسانی کے ساتھ حل کیا گیا۔
کھجوراہو میں پارٹی کے بوتھ لیول ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت کو 400 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ تیسری مدت دینے کا عزم کریں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’کانگریس کا مطلب ہے بدعنوانی اور بدعنوانی کا مطلب کانگریس‘‘۔امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے اپنے 10 سالہ دور میں 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کئے۔400 سے زیادہ سیٹیں جیت کر دوبارہ مرکز میں مودی کی قیادت والی حکومت بنانے کا عزم کریں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات بھارت کو ایک سپر پاور اور مودی کی قیادت میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے تحت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی ستائش کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی یہ کہہ کر ان پر طنز کرتے تھے کہ بھگوا پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ مندر بنائے گی لیکن لوگوں کو تعمیر کی تاریخ نہیں دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ حکومت پورے عزم کے ساتھ معیار کو بہتر بنانے اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کا کام کر رہا ہے۔انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں حفاظتی صورتحال کافی بہتر ہے اور اس طرف سرکار خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے حکومتوں نے اس مسئلہ کو پیچیدہ بنایا تھا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے جموںکشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ کرکے یہ تنازعہ مکمل طور پر حل کیا ہے جبکہ ایودھیا اور دیگر پیچیدہ مسائل کو بھی آسانی کے ساتھ حل کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں آج حالات کافی بد ل گئے ہیں اور گزشتہ چاربرسوں سے کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔
