ملتان، 13 جون:
ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں مایوس کن شکست کے بعد اب ان کی توجہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز پر مرکوز ہے۔
لوئر مڈل آرڈر کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں 53 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔
میچ کے بعد پوران نے کہا، پچھلے دو میچ ہمارے لیے مایوس کن تھے۔ پہلے میچ میں ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اچھا مظاہرہ کیا، ہمیں اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ عقیل واقعی بہت محنت کر رہے ہیں، اس نے اچھا کھیلا۔ ایک مشکل سیریز، مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپوزیشن کو اچھا چیلنج دیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی سیریز میں چند دن باقی ہیں اور ہم اس کے منتظر ہیں۔ ملتان کے شائقین حیرت انگیز رہے، ہم شائقین سے محبت کرتے ہیں۔ وہ اچھی کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ قابل تعریف ہے۔
ویسٹ انڈیز 16 جون سے بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔
تیسرے ون ڈے کی بات کریں تو گردو غبار کے باعث میچ تقریباً ایک گھنٹے تک روکنا پڑا، جس کے باعث میچ کو 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پاکستان ٹیم نے 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 37.2 اوورز میں 216 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے دو چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ عقیل کے علاوہ کیسی کارٹی نے 33 اور شائی ہوپ اور کیمو پال نے 21-21 رنز بنائے۔
