بنگلورو، 20 جون :
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دریوڑ نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو ان کی ایک ‘مخصوص مہارت’ کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے ان کی مہارت جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے T20I میں سامنے آئی۔
دریوڑ کا یہ بیان ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پانچواں اور آخری T20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
کارتک نے راجکوٹ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 27 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم اسکور کو 169 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔
راہل نے پانچویں T20 کی منسوخی کے بعد کہا، انہیں ایک بہت ہی خاص مہارت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ کارتک نے ایک اچھی اننگز کھیلی جہاں ہمیں آخری پانچ اووروں میں اس کی ضرورت تھی، تاکہ ہم ایک قابل احترام اسکور بنا سکیں۔ کارتک۔ اور ہاردک پانڈیانے آخری 6 اوورز میں ہمارے لیے شاندار بلے بازی کی۔
انہوں نے کہا، وہ دونوں شاید آخری پانچ چھ اوورز میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ جی ہاں، کارتک کو جس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا اس کے مطابق رہتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ یہ ہمارے لئے آگے کا راستہ کھولتاہے۔
ہیڈ کوچ نے کپتان رشبھ پنت کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کی بیٹنگ لائن اپ کا ‘اٹوٹ انگ’ بنے رہیں گے۔
بتادیں کہ پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم 3.3 اوورز میں 28 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی جب بارش شروع ہوگئی، اس وقت کریز پر شریاس ایئر (0*) اور رشبھ پنت (1*) موجود تھے۔ .ہندوستان کی دونوں وکٹیں لونگی نگیڈی نے حاصل کیں۔
