برمنگھم، 05 جولائی :
جو روٹ (ناٹ آؤٹ 142) اور جونی بیئرسٹو (ناٹ آؤٹ 114) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 269 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچویں ٹیسٹ کے پانچویں دن منگل کی صبح کے سیشن میں سات وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے برابری کرلی۔
378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے تین وکٹ پر 259 رنز سے کھیلنا شروع کیا اور تین وکٹوں پر 378 رنز بنا کر تاریخی فتح اپنے نام کی۔
ہندوستان نے دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کے سامنے جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف رکھا۔
