ٹریسا، 16 جولائی:
حال ہی میں ختم ہونے والے FIH ہاکی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں نویں نمبر پر رہنے کے بعد، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ایک نئی شروعات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 29 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شروع ہو رہے ہیں۔سویتا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بالترتیب انگلینڈ (1-1) اور چین (1-1) کے خلاف دو ڈرا کھیلے اور پول مرحلے میں نیوزی لینڈ سے 3-4 سے ہار گئی۔ انہیں کراس اوور میں اسپین سے 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح ٹیم مقابلے کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم نے کینیڈا کو 1-1 (3-2 شوٹ آو¿ٹ) اور جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی۔
نوجوان فارورڈ لالریمسیامی، جنہوں نے ورلڈ کپ کے تمام چھ میچوں میں حصہ لیا، کہا کہ ٹیم غلطیوں پر کام کرے گی اور آئندہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے نئے سرے سے آغاز کرے گی۔لالریمسیامی نے کہا، ہم نتیجہ سے مایوس ہیں۔ میرے خیال میں ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے، لیکن آخر میں، آپ کو مہم سے مثبت سیکھنے کو قبول کرنے، آگے بڑھنے اور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کی نئی شروعات ہم غلطیوں پر کام کرکے کریں گے۔
پول مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گول کرنے والی 22 سالہ کھلاڑی نے ٹورنامنٹ سے اپنے اسباق کے بارے میں بتایا۔اس نے کہا، ذاتی طور پر، میں مزید گول بنا سکتی تھی لیکن یہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوا، پھربھی اس میں بہت سے اسباق شامل تھے۔ مجھے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔ جیسا کہ میں نے کہا، ہم مہم سے صرف مثبت چیزیں لے رہے ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں اور اپنے کھیل کو بہتر بنا رہے ہیں۔
لالریمسیامی نے کہا، ہم نے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لیا اور اب بڑے ایونٹ میں جانے سے پہلے کھیل کے تمام پہلوو¿ں پر کام کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یورپ میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ہیں اور ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ ایک طویل دورہ ہے اور یہ واقعی اہم ہے کہ ہم ایک وقت میں ایک قدم اٹھائیں۔ہندوستان اپنی کامن ویلتھ گیمز 2022 مہم جمعہ 29 جولائی 2022 کو گھانا کے خلاف شروع کرے گا۔
