سرینگر:جاری 45 ویں نیشنل آرم ریسلنگ چیمپیئن شپ 2022-23 میں شگن آگستہ اور سعد مشتاق نے بالترتیب 75 کلوگرام اور 60 کلوگرام کیٹیگریز میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ عنایت اللہ خان اور جتنتر پال سنگھ (جے پی) نے 80 کلوگرام اور 110+ کلوگرام کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جموں و کشمیر آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے سری نگر میں 45ویں نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 600 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
