• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

فوج میں ‘اگنی ویروں’ کی بھرتی01 جولائی سے، رہنما خطوط جاری

Online Editor by Online Editor
2022-06-20
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
فوج میں ‘اگنی ویروں’ کی بھرتی01 جولائی سے، رہنما خطوط جاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 20 جون :
اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے پیر کے روز بری فوج نے بھی اپنی ویب سائٹ پر گائیڈ لائنس جاری کر دی ہیں۔ فوج میں اگنی ویروں کی بھرتی ‘آل انڈیا آل کلاس’ کی بنیاد پر ہوگی۔ یعنی کو بھی اگنی ویر، کسی بھی رجمنٹ اور یونٹ میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد نوجوان رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔
اب تک فوج کی انفنٹری رجمنٹ میں سپاہیوں کی بھرتی ذات، مذہب اور علاقے کی بنیاد پر کی جاتی رہی ہے۔ اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فوج کے اگنی ویروں کے لیے جاری کردہ قوانین کے مطابق، تمام اگنی ویر آفیشل سیکرٹس ایکٹ 1923 کے پابند ہوں گے۔ اس کے تحت کوئی بھی اگنی ویر کسی بھی قسم کی خفیہ معلومات کو کسی بھی غیر ضروری شخص کو ظاہر نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سہولیات اور قواعد ویسے ہی ہیں جیسے فضائیہ پہلے جاری کر چکی ہے ۔
فوج کی گائیڈ لائنس کے مطابق، اگنی ویروں کو ریگولرفوجیوں کی طرح تنخواہ کے ساتھ ہارڈ شپ الاونس، یونیفارم الاونس، سی ایس ڈی کینٹین اور میڈیکل سہولت ملے گی۔ سفری الاونس بھی ملے گا۔ اگنی ویروں کو سال میں 30 دن کی چھٹی ملے گی۔ اس میں میڈیکل چھٹی الگ ہے۔ تمام اگنی ویروں کو 48 لاکھ روپے کا انشورنس کور ملے گا۔ چار سال کی سروس کے دوران شہید ہونے والے اگنی ویر کے خاندان کو حکومت کی طرف سے 44 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کے ساتھ 48 لاکھ روپے انشورنس کور کے طور پر ملیں گے۔
آرمی رولس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کے علاوہ تقریباً 11 لاکھ روپے سروس فنڈ پیکج کے طور پر اور باقی ملازمت کی پوری تنخواہ بھی خاندان کو دی جائے گی۔ مجموعی طور پر خاندان کو تقریباً ایک کروڑ روپے ملیں گے۔ دشمن کے خلاف بہادری اورجرات کے لیے ویسے ہی تمغے دیے جائیں گے، جیسے اب تک فوجیوں کو دیئے جاتے رہے ہیں۔ ڈیوٹی کی لائن میں 100فیصد معذوری کی صورت میں، ایکس گریشیا 44 لاکھ روپے ہوگی۔ اس کے ساتھ باقی ملازمت کی مکمل تنخواہ اور سروس فنڈ پیکج بھی دیا جائے گا۔
فوج کے قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ چار سال کی سروس کے دوران اگنی ویر اپنی مرضی سے فوج نہیں چھوڑ سکیں گے۔ چار سال کی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد ہی ملازمت چھوڑ سکیں گے۔ اپنی سروس صرف غیر معمولی حالات میں چھوڑ سکیںگے۔ ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد، تقریباً 10.04 لاکھ سروس فنڈ پیکج کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ درحقیقت، سروس فنڈ پیکج میں، ہر اگنی ویر کو اپنی ماہانہ 30 ہزار روپے کی تنخواہ کا 30 فیصد جمع کرانا ہوگا اور اتنی ہی رقم ہر ماہ حکومت جمع کرے گی۔ ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی۔
یہ بھی ایک اصول بنایا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں چار سال سے پہلے فوج سے باہر ہونے والے اگنی ویر کو سروس فنڈ پیکج کا وہی حصہ ملے گا، جو انہوں نے دیا ہے، یعنی حکومتی حصہ نہیں ملے گا۔ اگنی ویروں کی وردی پر الگ بیج ہوگا جو انہیں دوسرے ریگولر فوجیوں سے الگ کرے گا۔ 18 سال سے کم عمر والے امیدوار والدین کی اجازت سے ہی اگنی پتھ اسکیم کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
فوج میں اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد نوجوان رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔ بھرتی کے لیے پہلی ریلی اگست کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔ جسمانی ٹیسٹ اور میڈیکل ہوگا۔ اس کے بعد داخلہ جاتی امتحان ہوگا۔ پھر انہیں کالم میں میرٹ کے حساب سے بھیجا جا ئےگا۔ یہ ریلیاں اگست سے نومبر تک دو بیچوں میں منعقد کی جائیں گی۔ پہلی لاٹ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں 25 ہزار اگنی ویر آئیں گے۔ اگنی ویر وںکا دوسرا گروپ فروری میں آئے گا۔ ملک کی ہر ریاست میں ہر آخری گاوں تک کل 83 بھرتی ریلیاں ہوں گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ساس پر چاقو سے حملہ کرنے کی پادائش میں نوجوان گرفتار

Next Post

بہت جلد انتخابات کرانے کا امکان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post

بہت جلد انتخابات کرانے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan