سرینگر، 13 اگست:
پہلگام کے ویرسرن علاقے میں دیر رات ایک زیر تعمیر مکان سے گر کر ایک 37 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جاوید احمد ملک ولد محمد اکبر ملک ساکن ویرسرن پہلگام جو پیشہ سے بینک ملازم ہے اپنے زیر تعمیر مکان سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
ایس ایچ او پہلگام انظر خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
