سرینگر / لوک سبھا انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پہنچا دی ہے جنہیں محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں اور کشمیر میں آنے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے چلتے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیرکے تمام اضلاع میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پہنچا دی ہیں۔ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بھیجے گئے ای وی ایمز کو جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں سے ہر ایک کو محفوظ طریقے سے موصول ہوا ہے اور اب انہیں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اسٹرانگ کمروں میںمحفوظ کیا گیا ہے۔
ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کیلئے ای سی آئی سے مطلوبہ تعداد میں ای وی ایم حاصل کیے ہیں۔ان ای وی ایمز کو سخت حفاظتی انتظامات میں اسٹرانگ رومز میں محفوظ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں، بکرم چوک پر واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج میں ای وی ایم رکھے گئے ہیں، سیکورٹی فورسز احاطے میں اور اس کے ارد گرد چوکس موجودگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر یوٹی کے ہر پولنگ بوتھ پر اسٹرانگ رومز سے ای وی ایم کی تعیناتی کو سخت حفاظتی پروٹوکول کے تحت جی پی ایس سے لیس گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے عمل میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر کی 5 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔
