بڈگا،/18؍مارچ:ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام اَکشے لابرو نے آج ضلع میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اِس سلسلے میںڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرنے کانفرنس ہال میں افسران کی ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع بھر میں اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کی تیاریوں اور اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے شروعات میں ڈی ای او نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل آوری پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضلع میں آزادانہ، منصفانہ اور پُر اَمن اِنتخابات کے اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ضلع کے تمام علاقوں میں خطرے کی نقشہ سازی، سرکاری اور نجی املاک کی بے حرمتی پر بروقت رپورٹنگ، تمام پولنگ بوتھوں پر یقینی کم سے کم سہولیات کی دستیابی، مائیکرو مبصرین کی تعیناتی، وسائل کی دستیابی اور اَفرادی قوت، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، ویڈیو سرویلنس، ایس وی ای ای پی(سویپ) ٹریننگ اور ای وی ایم مینجمنٹ کی سختی تعمیل کی ہدایت جاری کی گئی۔
تمام نوڈل اَفسران کوماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل آوری کے سلسلے میں ماتحت عملے کو حساس بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ڈی ای او نے ہدایت دی کہ ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ٹیمیں ای سی آئی کی ہدایات کے مطابق مربوط انداز میں کام کریں۔
اُنہوں نے ایم سی سی اور دیگر ای سی آئی رہنما خطوط کے بارے میں تمام اے آر اوز اور نوڈل افسران کے لئے جامع تربیتی سیشن کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی ای او نے کہا کہ عوامی شکایات کے بغیر کسی رُکاوٹ کے ازالے کو یقینی بنانے اور تمام پولنگ بوتھوں پر اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی سطح پر ایک مخصوص کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
اِس موقعہ پرایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آزادانہ اور بلا خوف انتخابات کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔میٹنگ میں اے ڈی سی، اے ڈی سی، اے ایس پی، سی پی او، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، تمام ایس ڈی ایمز، تمام ایس ڈی پی اوز، تمام تحصیلداروں، تمام ضلعی افسران، ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
