جموں/18؍مارچ:سپریم کورٹ کے13؍ اپریل 2004 کے حکم اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق کسی بھی رجسٹرڈ سیاسی پارٹی یا تنظیموں اور ایسوسی ایشنوں کے کسی گروپ یا کسی بھی اُمیدوار اورفرد کے تمام سیاسی اِشتہارات کو ٹی وی اور کیبل نیٹ ورک،کیبل چینلوں پر نشر،نشر کرنے سے پہلے میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) سے پہلے سے تصدیق شدہ ہونا چاہئے۔
اِس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیرکے دفتر کی جانب سے آج یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پری سرٹیفکیشن میںپرائیویٹ ایف ایم چینلوں سمیت سینما ہالوں اور ریڈیو میں دکھائے جانے والے اِشتہارات ، عوامی مقامات پر آڈیو ویژول ڈسپلے ، اِی نیوز پیپرز میں اِشتہارات ، بلک ایس ایم ایس اور صوتی پیغامات کا اِستعمال ، سوشل میڈیا اور اِنٹرنیٹ ویب سائٹس پر اِشتہارات بھی شامل ہوں گے۔
سیاسی اشتہارات کی پیشگی تصدیق پرنٹ میڈیا پر بھی پولنگ کے دِن (پری پول) اور پولنگ کے دِن سے ایک دن پہلے کے لئے لاگو ہوتی ہے لہٰذا، تمام متعلقہ شراکت داروں کو اِس نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع یا یو ٹی لیول کمیٹی کے ایم سی ایم سی کے ذریعہ پہلے سے تصدیق شدہ سیاسی اِشتہارات کو ہی سوشل میڈیا ، اِنٹرنیٹ ویب سائٹس پر نشر ، نشر یا پوسٹ کیا جائے اور بلک اور صوتی ایس ایم ایس میں اِستعمال کیا جائے۔ اِس کے علاوہ پولنگ کے دن سے ایک دن پہلے اور پولنگ کے دن ایم سی ایم سی کے ذریعہ صرف پہلے سے تصدیق شدہ پرنٹ اِشتہارات نیوز پیپروں، پرنٹ میڈیا، میگزین، ڈسپلے ہورڈنگوں، بینروں، پمفلٹوں وغیرہ میں شائع کئے جائیں گے۔ اِس سلسلے میں متعلقہ اِداروں کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاررِوائی کی جائے گی۔
