لداخ ۔25؍ مارچ:ایئر مارشل پنکج موہن سنہا، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن ایئر کمانڈ نے آج صبح مشرقی لداخ میں فوج، انڈو تبت بارڈر پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ہولی منانے کے لیے آگے کی پوسٹوں کا دورہ کیا۔ ائیر مارشل سنہا نے علاقے اور موسمی حالات کے باوجود ثابت قدمی سے چوکس رہنے کے لیے ان کی تعریف کی۔ اس سے پہلے 19 مارچ کو، ائیر مارشل پنکج موہن سنہا نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے اور فارورڈر پوسٹ کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے جیگوار اور ایک مگ 21 میں پرواز کی۔ ایئر مارشل سنہا نے ہوائی اڈوں کی آپریشنل تیاریوں اور تمام اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
اسی دوران اتوار کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لیہہ میں فائر اینڈ فیوری کور کے سپاہیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ اس موقع پر جوانوں اور دیگر سینئر دفاعی اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا، "اگر دہلی ہماری قومی راجدھانی ہے، تو لداخ بہادری اور شجاعت کی دارالحکومت ہے۔ ہولی کا جشن منانے کے لیے آپ سب کا آنا میرے لیے خوشی کے لمحات میں سے ایک ہے۔ سیاچن کوئی عام سرزمین نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کی خودمختاری اور عزم کی ایک غیر متزلزل علامت ہے۔ یہ ہمارے قومی عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
