سری نگر، : لوک سبھا انتخابات-2024 کے چوتھے مرحلے کے تحت 02-سری نگر پارلیمانی حلقہ میں 13 مئی کو کامیابی کے ساتھ پولنگ ختم ہونے کے بعد، حلقہ کے 18 اسمبلی حلقوں میں استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو سینٹورمیں تین پرتوں کی حفاظت کے اندر مقررہ سٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر ، سری نگر پارلیمانی حلقہ، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے سرینگر کےپارلیمانی حلقے کے جنرل آبزرور مکل کمار کی موجودگی میں سخت نگرانی میں سٹرانگ رومز کو سیل کر دیا۔اس موقع پر تمام 18 اسمبلی حلقوں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے/ مقابلہ کرنے والے امیدوار اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایت کے مطابق، پوری کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی، اس کے علاوہ اس جگہ پر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اسٹرانگ رومز کے اندر اور باہر ہر ایک جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔قبل ازیں سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر مکل کمار نے جنرل آبزرور کی موجودگی میں سری نگر لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد فارم-17A اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔