بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں آج تک کی سب زیادہ پولنگ:59.49فیصد ،بغیرکسی تشددکے پولنگ اہم سنگ میل :پی کے پول
بارہمولہ،سوپور،کپوارہ ،بانڈی پورہ ،بڈگام :۰۲،مئی: لوک سبھا انتخابات 2024کے پانچویں مرحلے میں پیر کو ملک بھرکے کل49پارلیمانی حلقوں کےلئے ووٹنگ ہوئی، جس میں جموں و کشمیر کی بارہمولہ 01نشست بھی شامل ہے۔ کہیں کم تو کہیں کافی ووٹروں کیساتھ پیرکی صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ شروع ہوا جبکہ اس دوران پارلیمانی حلقہ بارہمولہ میں قائم کل2103پولنگ مراکز میں ووٹنگ کے عمل کو احسن طور پر منعقد کرانے کیلئے 8000سے زیادہ ملازمین کو بطور انتخابی عملہ تعینات کیاگیا تھا ۔صبح ووٹ ڈالنے کا عمل سست رفتاری کیساتھ شروع ہوا اور پہلے 2گھنٹوں یعنی صبح7سے 9بجے تک 18اسمبلی حلقوں پر محیط بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 7.63فیصد ریکارڈ کی گئی ،تاہم اگلے 2گھنٹوں کے دوران یعنی11بجے تک ووٹنگ کی شرح دوگنی ہوگئی اور کل21.55فیصد شرح درج ہوئی ۔جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔اسمبلی حلقہ بانڈی پورہ میں 23.18فیصد،بارہمولہ میں18.86فیصد،بیروہ میں23.00فیصد،بڈگام میں21.69فیصد،گلمرگ میں20.04فیصد،گریز (ایس ٹی)میں19.63فیصد،ہندواڑہ اسمبلی حلقہ میں23.42فیصد،کرناہ میں23.20فیصد،کپواڑہ میں20.40فیصد،لنگیٹ میں24.21فیصد،لولاب میں22.93فیصد،پٹن میں20.20فیصد،رفیع آباد میں23.88فیصد،سونہ واری میں21.29فیصد،سوپورمیں11.75فیصد،ترہگام میں22.85فیصد،اوڑی میں22.89فیصد اورواگورہ ،کریری اسمبلی حلقہ میں کل21.51فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔اگلے 2گھنٹوں یعنی11بجے سے دن کے ایک بجے تک ووٹنگ کے عمل میں مزیدتیزی دیکھی گئی جبکہ اس دوران بڑی تعداد لوگ بشمول مردوزن اورنوجوان ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز پہنچے ۔حکام کے مطابق دن کو ایک بجے بارہمولہ لوک سبھا حلقے میں پولنگ کی مجموعی شرح34.79فیصد تک پہنچ گئی ،جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔اسمبلی حلقہ بانڈی پورہ میں 35.77فیصد،بارہمولہ میں31.68فیصد،بیروہ میں38.00فیصد،بڈگام میں33.72فیصد،گلمرگ میں34.37فیصد،گریز (ایس ٹی)میں30.36فیصد،ہندواڑہ اسمبلی حلقہ میں38.76فیصد،کرناہ میں37.61فیصد،کپواڑہ میں33,53فیصد،لنگیٹ میں40.53فیصد،لولاب میں37.08فیصد،پٹن میں32.82فیصد،رفیع آباد میں37.58فیصد،سونہ واری میں32.26فیصد،سوپورمیں19.44فیصد،ترہگام میں35.78فیصد،اوڑی میں38.47فیصد اورواگورہ ،کریری اسمبلی حلقہ میں کل32.94فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ظہرانے کے بعد کھلتی دھوپ اور خوش گوارموسم کے بیچ بڑی تعدادمیں لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نزدیکی پولنگ مراکز کے باہر پہنچے اور قطاروںمیں کھڑے رہ کر اپنی باری کاانتظار کرتے رہے ۔ایک بجے سے سہ پہر3بجے تک ووٹنگ کی مجموعی شرح میں مزید قابل قدر اضافہ ہوا ،اور پولنگ کی مجموعی شرح44.90فیصدتک پہنچ گئی ۔بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے 18اسمبلی حلقوںمیں سہ پہر 3بجے تک ہوئی کل پولنگ کے اعدادوشمار کچھ یوں درج کئے گئے ۔حکام کے مطابق3بجے تک اسمبلی حلقہ بانڈی پورہ میں 46.86فیصد،بارہمولہ میں39.44فیصد،بیروہ میں46.00فیصد،بڈگام میں40.71فیصد،گلمرگ میں44.99فیصد،گریز (ایس ٹی)میں35.02فیصد،ہندواڑہ اسمبلی حلقہ میں53.06فیصد،کرناہ میں48.17فیصد،کپواڑہ میں45.17فیصد،لنگیٹ میں50.97فیصد،لولاب میں46.97فیصد،پٹن میں43.02فیصد،رفیع آباد میں47.48فیصد،سونہ واری میں46.55فیصد،سوپورمیں31.11فیصد،ترہگام میں47.17فیصد،اوڑی میں52.20فیصد اورواگورہ ،کریری اسمبلی حلقہ میں کل40.454فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔اس دوران معلوم ہواکہ سہ پہر5بجے تک لوک سبھا حلقہ بارہمولہ میں پولنگ کی مجموعی شرح55فیصد کے لگ بھگ پہنچ گئی ۔حکام کے مطابق ابھی تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں شام 5بجے تک کل54.57فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔حکام نے بتایاکہ ابھی بیشتر پولنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں موجود ہیں اور آخری گھنٹے میں مزیدووٹ ڈالے جانے کے بعد 18اسمبلی حلقوں پر محیط بارہمولہ لوک سبھا حلقے میں پولنگ کی مجموعی شرح60فیصد یا اسے زیادہ ریکارڈ ہونے کی اُمید اورقوی امکان ہے ۔
بارہمولہ میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد گروپس کے22 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ قابل ذکر دعویداروں میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون، سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد فیاض میر شامل ہیں۔ بارہمولہ حلقہ 18 اسمبلی نشستوں پر محیط ہے، جن میں ضلع کپوارہ میں6، کرناہ، ترہگام، کپوارہ، لولاب، ہندوارہ اور لنگیٹ۔7 بارہمولہ ضلع کی بشمول سوپور، رفیع آباد، ا ±وڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ کریری، اور پٹن۔ ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری، بانڈی پورہ اور گریز جبکہ حد بندی کے بعد بڈگام ضلع کی بھی دو نشستوں،بڈگام، بیرواہ کو بھی اس پارلیمانی نشست میں شامل کر لیا گیا۔دریں اثناءچیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے پیرکی شام کو کہاکہ ابھی تک ملے اعدادوشمار کے مطابق لوک سبھا انتخابات2024کے تحت بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں ریکارڈ59.49فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے
۔انہوںنے کہاکہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں جموں و کشمیر کے ریکارڈ میں سب سے زیادہ 59.49 فیصد ووٹر ٹرن آو ¿ٹ رہا۔چیف الیکٹورل آفیسرنے کہاکہ پولنگ کا عمل پُرامن اور پُرجو ش رہا ،اوراس دوران لوگوںمیں خاصا جوش وخروش پایاگیا ۔انہوںنے کہاکہ پولنگ کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ترانتظامات کئے گئے تھے ۔موصوف چیف الیکٹورل آفیسرنے اس سنگ میل کی پہل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان منفرد پولنگ سٹیشنوں کا قیام اِنتخابی عمل میں شمولیت اور دیرپایت کو فروغ دینے کے لئے ہماری لگن کو واضح کر تا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کے لئے مساوی رَسائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ پولنگ سٹیشن اس مقصد کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہےں۔انہوں نے کہاکہ یہ سنگ میل پولنگ کے پورے دن تشدد کی کسی اطلاع کے بغیر حاصل کیا گیا۔ سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پول نے بارہمولہ حلقہ کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔پول نے کہاکہ بارہمولہ کے لوگوں نے آج تاریخ رقم کی ہے کہ پارلیمانی نشست کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ پولنگ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک انتخابی دن تشدد سے پاک ہے۔
انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ اس حلقے میں 2,103 پولنگ سٹیشنز ہیں، جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ سست پولنگ کی کچھ شکایات کے باوجود تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پولنگ عملہ مستعدی اور مو ¿ثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔پول نے زور دے کر کہا کہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، اور کوئی تشدد نہیں دیکھا گیا۔ہندواڑہ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ پولنگ فیصد 67.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ گریز اسمبلی حلقہ میں سب سے کم ٹرن آو ¿ٹ دیکھا گیا۔