• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

جنوبی کشمیر میں فلم شوٹنگ

Online Editor by Online Editor
2024-06-02
in اہم ترین, شوبز
A A
جنوبی کشمیر میں فلم شوٹنگ
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ پُرانا ہے۔ ان گنت فلمیں اور گیت ہیں جو کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمائے گئے ہیں۔کشمیر اور بالی ووڈ کے تعلقات نے فلمی پردے پر بہت سی محبت کی کہانیوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ان گانوں کے خوبصورت بول اور فلموں کے رومانس کی جادوئی مناظر بھی یہاں کے لوگ دیکھ چکے ہیں۔
وہی 1985 کے بعد ان دنوں جنوبی کشمیر میں ایک فلم "اے ملین ڈالر ٹورسٹ” کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کا مجموعہ ہے جس میں کشمیر کے کئی مقامی فنکار شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے 1985 کے بعد جنوبی کشمیر میں فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ سنہ 1985 میں راجیش کھنہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ویری ناگ آئے تھے۔ یہ فلم ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ لندن سے کشمیر سیاح کے طور پر آئی ہے۔ لندن کے مرکزی اداکاروں کے علاوہ فلم کے اسکرپٹ رائٹر کا تعلق کشمیر سے ہے۔
اس فلم کا بنیادی مقصد کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی اوسط تعداد کو بڑھانا ہے۔ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کے علاوہ فلم کا بنیادی مقصد جنوبی کشمیر کے پوشیدہ مقامات کو تلاش کرنا ہے۔ فلم سازوں نے بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ویری ناگ اور کوکرناگ جیسے علاقوں میں کی جائے گی۔ اور اس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ صحیح پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ فلم کے عملے بشمول غیر ملکی اداکاروں نے کشمیر میں کام کرنے کے اپنے منفرد اور خوبصورت تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مہمان نوازی اور خوبصورت مناظر کی دنیا کے کسی بھی کونے میں دیکھنے کو نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح دوسرے ممالک میں کشمیر کے بارے میں منفی چیزیں بیان کی جاتی ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں اور اس طرح کی فلمیں کشمیر میں تیار کرنا کشمیر کے حالات کی خود عکاسی کرتا ہے۔ یہاں کے شاندار، دلکش اور خوبصورت مناظر کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک اداکار نے اس بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’’میرا یہ تجربہ واقعی شاندار رہا ہے۔ کشمیر کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہاں ہر طرف شاندار نظارے ہیں، جو کسی بھی شخص کو اپنی جانب مائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ہمیں بھی اس قدرتی ورثہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کی امنگوں میں اضافہ ہوا،کیونکہ اب فلموں، ڈراموں اور سریئلز کی شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوچکے ہیں۔ نہ صرف وادی کشمیر کے کئی مقامی نوجوان بلکہ سینئیر اداکاروں کو بھی کئی سریئلز اور ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہم ہی سوگئے داستان کہتے کہتے

Next Post

گذشتہ 24 برسوں میں سال 2024 جموں کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے پر امن سال رہا؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
گذشتہ 24 برسوں میں سال 2024 جموں کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے پر امن سال رہا؟

گذشتہ 24 برسوں میں سال 2024 جموں کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے پر امن سال رہا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan