جموں 10 جون :لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج پولس ہیڈ کوارٹر جموں میں جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے پوسٹ کیا جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی جائیزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ریاسی میں یاتریوں پر حملہ کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔