• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

شدید دباؤ کے بعد بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

Online Editor by Online Editor
2024-07-22
in اہم ترین, عالمی خبریں
A A
شدید دباؤ کے بعد بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ
رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن ساتھیوں کے دباؤ اور تنقید کے پیش صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اپنی نائب کمالا ہیرس کی امیدوار کے طور پر حمایت کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بطور امیدوار دستبردار ہو رہا ہوں لیکن جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر کام کرتا رہوں گا اور اس ہفتے قوم سے خطاب کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور گوکہ میرا دوبارہ صدر منتخب ہونے کا ارادہ تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنی بقیہ مدت کے لیے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر پوری توجہ مرکوز کروں۔
بائیڈن نے امیدواری سے دستبردار ہونے کے ساتھ ساتھ نئے امیدوار کے طور پر کمالا ہیرس کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور اگر ان کو ڈیموکریٹس کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی سیاہ فام اور ایشیائی نژاد امریکی خاتون ہوں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پر ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے صدارتی امیدوار کے عہدے سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا۔
سیاسی تقاضوں سے یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ موجودہ امریکی صدر کی جسمانی اور ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
مباحثوں کے دوران وہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بالکل نظر آئے اور کئی مواقع پر ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا جس کے بعد خود ڈیموکریٹس کے نمائندوں نے ان سے اس عہدے کو چھوڑنے کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔
ابتدائی طور پر دبے دبے لفظوں میں مطالبوں کے بعد آج کانگریس میں ڈیموکریٹس کے 36 اراکین نے علی الاعلان ڈونلڈ ٹرمپ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سابق خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے دعویٰ کیا تھا کہ جوبائیڈن کو صدارتی دوڑ چھوڑنے پر جلد آمادہ کرلیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے اعلان کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا تھا کہ وہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے پیچھے ہٹ جائیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں بھی جب بائیڈن اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے وہ اس وقت بھی ملک کی تاریخ کے سب سے زائد العمر صدر تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

22 جولائی سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، چھ بلوں کو پاس کرانے کا منصوبہ

Next Post

راجوری میں فوجی چوکی پر عسکریت پسندوں کا بڑا حملہ ناکام، ایک فوجی جوان زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
بارہ مولہ میں 40 گھنٹوں تک جاری تصادم اختتام پذیر، تین جنگجو ہلاک ،پانچ فورسز اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی چوکی پر عسکریت پسندوں کا بڑا حملہ ناکام، ایک فوجی جوان زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan