• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا:چیف الیکشن کمشنر

Online Editor by Online Editor
2024-08-09
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا:چیف الیکشن کمشنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،9 اگست(یو این آئی)چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں فوری انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہے اور انتخابات کو متاثر کرنے والی چھوٹی کوششیں اس عمل کو درہم و برہم نہیں کر سکتی ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں خطے میں چند دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ہماری افواج صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کے مطابق ہم جموں وکشمیر میں کسی کو بھی انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا:’جہاں تک جموں وکشمیر میں انتخابات کے تاریخوں کا تعلق ہے ہم دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔‘
راجیور کمار نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے میٹنگ کے دوران کہاکہ گر چہ سیکورٹی چیلنجز ہیں لیکن وہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہاکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر کے لوگوں نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے مہینے میں پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ پاس کیا گیا جس کے بعد چناو کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کیں۔
راجیور کمار نے کہا:’جموں وکشمیر میں پر امن، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر اور جموں میں سیاسی پارٹیوں کے وفود نے لوک سبھا کے پر امن انتخابات پر ای سی آئی کی ستائش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں نے کچھ مطالبات بھی سامنے رکھیں جن میں پولنگ بوتھ کے قیام کو دو کلومیٹر کے دائرے میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سبھی پولنگ مراکز میں سی سی سی ٹی وی نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی پارٹیوں کے ان دو مطالبات کو پورا کیا گیا اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا:’کوئی بھی اندرونی یا بیرونی طاقت جموں وکشمیر میں انتخابات میں تاخیر نہیں کرسکتی اور یہ کہ خلل ڈالنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اگر وقف ترمیمی بل کو پاس کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کریں گے: میرواعظ

Next Post

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لوگوں کو بغیر تفتیش کے جیل بھیج دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan